?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، افغانستان میں صورتحال کافی بدل رہی ہے ، بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کوشش ہے کابل میں پرامن اور منتخب نظام حکومت کےذریعے آگے بڑھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، کوشش ہے کابل میں پرامن اور منتخب نظام حکومت کےذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ چکے کہ امن میں حصہ دار ہوں گے ، جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہےافغانستان کی زمین بھی ہمارےکیخلاف استعمال نہیں ہوگی ، ہماری سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پرمتفق ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔
خیال رہے افغانستان میں طالبان اورافغان فورسزآمنےسامنے ہیں اور افغان طالبان قبضےکیلئےمختلف صوبوں پر حملے کررہے ہیں۔قندوز میں طالبان نے دو ہیلی کاپٹرز تباہ کردیئے اور کابل میں افغان فضائیہ کا پائلٹ بھی قتل کردیاگیا جبکہ افغان فوج نے صوبہ غزنی میں طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ، اسلام آباد کس طرف ؟
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاملات اور خطے میںپیش
دسمبر
اردوغان کے ترجمان نے جدہ میں سعودی ولی عہد سے کی ملاقات
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن اور ان کے
ستمبر
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
سلمان خان کی کورونا ویکسین سے متعلق اہم ویڈیو
?️ 18 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کورونا ویکسین سے متعلق
نومبر
برازیل اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ؛ وجہ ؟
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: برازیل کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع
اگست
ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل
?️ 2 اگست 2025ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ
اگست
کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم آج
جنوری
کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،
مئی