?️
راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک شعیب اورسپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تین جوان دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدددہشت گرد ہلاک ہوئےہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں جہلم کے 30 سالہ سپاہی تیمور ، اٹک کے 38 سالہ نسیم شعیب اورسیالکوٹ کا 24 سالہ سپاہی ثاقب نوازبھی شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تین جوان دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدددہشت گرد ہلاک ہوئےہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں جہلم کے 30 سالہ سپاہی تیمور ، اٹک کے 38 سالہ نسیم شعیب اورسیالکوٹ کا 24 سالہ سپاہی ثاقب نوازبھی شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں جبکہ پاک فوج دہشت گردی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو ایسی سرگرمیوں سےروکنےکےلیےاقدامات کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
ستمبر
ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات پر رائے تقسیم
?️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ٹی آئی پر
مئی
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ
شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور استحکام آ گیا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
جون
قلقیلیہ میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
دسمبر
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی