?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا، افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو پوری دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، پاکستان نے ایران پر ہونے والی جارحیت کی واضح مذمت کی، پاکستان نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، پاکستان کی قیادت نے ہرجگہ حق اور سچ کا مؤقف اختیار کیا، پاکستان اس وقت عالم اسلام میں اتفاق،امیداور اتحاد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کا پابند ہے، پاکستان افغانستان پرجنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا، پاکستان افغانستان کے کسی حصے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان کا جائزمطالبہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق دہشتگردی کے خلاف کیا جارہا ہے، آپریشن غضب للحق ایک انٹیلی جنس آپریشن ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9مئی ہم تو نہیں کیا تھا، 9مئی کی سزائیں عدالتوں سے مل رہی ہیں، ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز آپ کے سامنے ہیں، 190ملین پاؤنڈ کیس سے سب واقف ہیں، جن کو 9مئی کی سزائیں ہوئیں وہ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اکثریت صہیونیوں کا اعتراف؛ ایران کے خلاف جنگ نے ہماری سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے
?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ اسرائیلی سیکیورٹی تھنک ٹینک کے
مئی
ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ پر تنقید سے برہم، ناقدین کو خاموش رہنے کا مشورہ
?️ 1 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی پالیسیوں
جون
یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے
جون
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے کردار پر سوال برقرار
?️ 23 نومبر 2025اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے
نومبر
ایران کے خلاف پابندیوں کا الٹا اثر
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی فیڈریشن کونسل
جولائی
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی
اپریل