?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے معیار وضع کرنے والی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے ایک موجودہ اور ایک سابق جج کو مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق جج منظور ملک شریک چیئرمین ہوں گے۔
یہ متفقہ فیصلہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے اجلاس میں کیا گیا۔
خصوصی کمیٹی کو 15 جنوری 2024 تک ججز کی تعیناتی کے معیار کے بارے میں تجاویز دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کمیٹی کے دیگر ارکان میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، اٹارنی جنرل، وفاقی وزیر قانون، پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور تمام صوبائی بار کونسلز کے نمائندے شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس منیب اختر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ وزیر قانون اور اے جی پی نگران حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں جو پالیسی فیصلے نہیں کر سکتی۔
بعدازاں کمیشن نے اکثریتی رائے کے ساتھ فیصلہ کیا کہ ڈویژن رولز کا عمل آگے بڑھنا چاہیے اور متفقہ طور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
جسٹس (ریٹائرڈ) منظور ملک کو ان کے پیشرو جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی مدت ختم ہونے کے بعد 2 برس کے لیے کمیشن کا رکن بھی مقرر کیا گیا۔
جوڈیشل کونسل نے جسٹس عقیل احمد عباسی کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی تجویز بھی دی۔
جسٹس عقیل احمد عباسی 3 نومبر سے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے جسٹس عرفان سعادت خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس عرفان سعادت خان چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بمشکل ایک ماہ تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔


مشہور خبریں۔
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی
جون
بلوچستان: اسکول بس پر خود کش حملہ، 3 طالبات سمیت 5 شہید، 38 زخمی، امریکا کی مذمت
?️ 21 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو
مئی
جولانی: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: "احمد الشعراء”، جسے "ابو محمد الشعراء” کے نام سے جانا
جون
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر
کے پی میں انتخابی عمل، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی
نومبر
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
کابینہ کمیٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) آڈیو لیکس کے معاملے پر کابینہ
اکتوبر