?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی کے بعد شاہد عباس کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو شرم کرنے چاہے انہیں اس طرح قومی اسپیکر سے بات نہیں کرنی چاہیے
حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبے کے مطابق فرانس کے سفیر کی بے دخلی کے لیے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی پارہ عروج کو پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی امجد علی خان قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں گزشتہ برس ستمبر میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اسپیکر کو اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا اور تحریک پیش کی جس کو فوری منظور کرلیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی بظاہر اپوزیشن کو نظرانداز کرتےہوئے قرار داد منظور کرنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی سیٹ سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ گئے۔
اسپیکر کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘آپ کو شرم نہیں آتی’، جس پر اسپیکر نے کہا کہ درست زبان استعمال کریں اور جواب میں عباسی نے کہا کہ ‘میں اپنا جوتا اتار کر آپ کو نشانہ بناؤں گا’۔
اسپیکر اور سابق وزیراعظم کے درمیان تلخ کلامی تھوڑی دیر جاری رہی تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی نشست پر واپس گئے اور قرار داد سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کے تھوڑی دیر بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جوتا مارنے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس کی ویڈیو جاری کی گئی اور کہا گیا کہ ‘پی ایم ایل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شرم کرنی چاہیے’۔
پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کہا گیا کہ ‘اس طرح کے ہتک آمیز جملے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی جانب سے استعمال نہیں ہونے چاہیئں وفاقی وزیر شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف شاہد خاقان عباسی کے رویے کی مذمت کی۔
انہوں نے لکھا کہ ‘سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ ہتک آمیز رویہ ہے، وہ حادثاتی طور پر اپنے دامن پر گرنے والے منصب کے اہل نہیں تھے’۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شاہد خاقان عباسی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بخشش میں ملی وزارت عظمیٰ نے انہیں بنیادی آداب بھلا دیے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اخلاق سے مبرا توہین آمیز گفتگو سے اسپیکر کی ساکھ میں کمی تو نہیں آرہی البتہ خود ان کی اپنی ساکھ خراب ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘شاہد خاقان عباسی ہر دوسرے روز اپنی اصلیت دکھاتے ہیں، آج انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دے ڈالی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘چند دن پہلے یہی شخص کہہ رہا تھا کہ میں پہاڑ کا رہنے والا ہوں، ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں دوں گا، کیا زبان ہے، یہ شخص پاکستان کا سابق وزیراعظم رہا ہے’۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف اور حق میں ٹرینڈز بھی چلائے گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک حامی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ‘ایک بہادر اور بے خوف ہیں’ جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
قبل ازیں اپوزیشن خاص کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اسپیکر قومی اسمبلی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے اور انہیں حکومت کے ساتھ جانب داری کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قحط ختم نہ ہونے دینے کا نیا صیہونی حربہ؛برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایک نیا باضابطہ نظام متعارف
نومبر
ایران کا جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کو دوٹوک جواب، کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا
?️ 30 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے جوہری معاہدے پر امریکہ کی جانب سے
جون
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ
جون
یمن کی سعودی نواز حکومت میں تبدیلی؛نئے وزیرِاعظم مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل نے عدن
مئی
گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
شبلی فراز نے افنان اللہ کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے
ستمبر
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، تعاون جاری رکھیں گے، قائم مقام امریکی سفیر
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی
اکتوبر