اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کے قابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.021 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی آمد کے ذریعے کا ذکر نہیں کیا تاہم انٹربینک مارکیٹ کے ڈیلرز نے بتایا کہ مرکزی بینک کی جانب سے بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدے جا رہے ہیں۔

اسی مدت کے دوران ملک کے پاس موجود کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے، جس میں سے 5 ارب 40 کروڑ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

دوسری جانب، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو کر 278 روپے 3 پیسے ہو گئی، یہ ماہرین مارکیٹ کے لیے باعث تشویش ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی خراب صورتحال اور بڑے تجارتی خسارے کے باوجود کب تک شرح تبادلہ مستحکم رہے گی۔

حکومت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی آخری ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط وصول کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ رابطے میں ہے، اس رقم کی متوقع وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا لیکن اپریل میں یورو بانڈز کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر پھر کم ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:  جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں

فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما

ٹیکس شرط ختم ہونے کے بعد بینکنگ سیکٹر دوبارہ پرانی پالیسی پر گامزن، اے ڈی آر 38 فیصد پر آگیا.

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس کی شرط ختم ہوتے ہی بینکوں نے

کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟

?️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب

سعودی عرب کے نئے جرم پر یمنی آئل کمپنی کا ردعمل

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جنگی

اسرائیل کا وجود ختم ہونے والا ہے، اسرائیلی سینیر دانشور نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار

امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے