?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بنیادی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 27 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ شرحِ سود میں کمی کا امکان نہیں ہے، کیونکہ مہنگائی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات اس فیصلے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ کو انٹرویو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا انحصار آئی ایم ایف کے مذاکرات کے نتائج اور حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر ہوگا۔
جمیل احمد نے کہا تھا کہ مہنگائی عارضی طور پر 2026 کے اوائل میں ایس بی پی کے درمیانی مدت کے ہدف 5 سے 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے، تاہم موجودہ اور اگلے مالی سال کے دوران اوسطاً یہ اسی دائرے میں رہنے کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں اور آزاد ماہرینِ معیشت نے بھی شرحِ سود میں کمی کے امکان کو مسترد کردیا تھا، کیونکہ حالیہ مہنگائی میں اضافہ اور مرکزی بینک کا محتاط رویہ قلیل مدتی نمو کے بجائے مجموعی معاشی استحکام کو ترجیح دیتا ہے، ستمبر میں مہنگائی 3 فیصد سے بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جس کی ایک بڑی وجہ سیلاب سے پیدا ہونے والے خلل تھے۔


مشہور خبریں۔
ایران سے رحم کی بھیک مانگنے سے پہلے جنگی جنون ترک کرو؛صیہونی ماہرِ سلامتی کا انتباہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ماہر یوسی ملمَن نے تل ابیب کو خبردار
جون
عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل
اپریل
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر
?️ 18 اگست 2025نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت
اگست
کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان
اپریل
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون
اسرائیل کو مزید اور سخت ڈرون حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے؛ صیہونی نمائندے کا اعتراف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور موساد کے سابق نائب
فروری