?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔انہوں نے گذشتہ روز زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کر سکتی ہے۔اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں، جنرل (ر) باجوہ سے رابطہ رہتا تھا۔
انہوں نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا تھا۔اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔مجھے بند گلی میں دھیکلنے کا مطلب کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات 2023 سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو جیل میں فون کرکے مزاج پرسی کی تھی تو میں نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟اگر شہباز شریف کی مزاج پراسی کرنی ہے تو جیلوں میں قید باقی لوگوں کا کیا قصور ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل ناکامی کی عکاس ہے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،کسی بڑے سانحے سے بچانے کیلئے جان کی قربانی دینے والے بہادر پولیس اہلکار کو سلام پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید ،چار پولیس جوان زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کو ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ
فروری
ہندوستان کی جانب افغانستان میں پیش رفت پر وسطی ایشیائی مذاکرات کی میزبانی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: ہندوستانی نائب خارجہ ایس جشینکر نے کہا ہفتے سے ہم پانچ
دسمبر
شام پر فضائی حملے پر حماس کا ردعمل؛ صیہونی حکومت شر محض
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
فروری
کورونا وائرس سے مقابلے میں جو بائیڈن مکمل طور پر ناکام ہوگئے
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کے خلاف اپنے
جون
بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد
دسمبر
غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے
دسمبر