?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس یا 1.08 فیصد کی کمی سے دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر ایک لاکھ 12 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، جو جمعرات کو ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس دباؤ میں ہے کیونکہ کمرشل بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کی تعریف میں تبدیلی یا کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں براہ راست اضافہ اور زیادہ ٹیکسوں کی توقعات ہیں۔
تاہم اویس اشرف کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) سیکٹرز کی کارکردگی برقرار ہے، اسی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس کو سہارا ملا ہے۔
چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ مارکیٹ بڑی تیزی کے بعد ’آرام‘ کر رہی ہے، اصلاحات معمول کی بات ہیں اور ریٹیل سرمایہ کاروں کو قلیل المدتی اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنا چاہیے اور طویل مدت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا، جسے ایک تجزیہ کار نے اب تک کی تیسری بلند ترین سطح قرار دیا تھا۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر چکا ہے، جو 180 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے
جنوری
الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں
دسمبر
9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کردی
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن
اپریل
افریقی یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت اس اتحاد کے ٹوٹنے کا باعث بنے گی: الجزائر
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے صہیونی حکومت کی افریقی
اگست