مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد شریف

?️

لاہور (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

تقریب کے دوران طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

ائرپورٹ کے بغیر ہی تل ابیب سے مکہ اڑان کی باتیں

?️ 21 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کہا

محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی

دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب

?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس

احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں

ایران-امریکہ مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ کی تاریخ

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ آکسیوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران

کیا واقعی صیہونی قابضین کا خاتمہ ہونے والا ہے؟

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بدھ کے

مالی میں فرانسیسی فوج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 30 مئی 2021مالی (سچ خبریں) مالی میں سینکڑوں افراد نے ملکی فوج کی حمایت

صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے