?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی بے یقینی کے سبب مسلسل تیسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس تنزلی سے 60 ہزار کی حد سے نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس یا 1.94 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار 877 پوائنٹس پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں غیر حل شدہ سیاسی غیر یقینی ’ کے سبب آج مارکیٹ کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاسی محاذ پر واضح ہونے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔
نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شہاب فاروق نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کو حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ’مستقل بے یقینی‘ اور ’مضبوط اپوزیشن کے ساتھ کمزور اتحادی حکومت کی توقعات‘ کو قرار دیا۔
گزشتہ ہفتے انتخابات کے بعد اگلے روز (9 فروری) انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔
الیکشنز سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مشکل حالات میں متوازن بجٹ دیا، تمام شراکت داروں کی سفارشات شامل ہیں، وزیر خزانہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب
جون
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
کیا وزیراعظم کے نئے دور میں نیتن یاہو کی ناکامیاں ختم ہو جائیں گی؟
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت
نومبر
"میڈلین” جہاز پر سویڈش کارکن: ہمیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کیا تھا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف
جون
ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ
جنوری
بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار نہیں آنے دی جائے گی، عمر عبداللہ کا اعلان
?️ 28 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 22 ستمبر 2021سنگاپور سٹی (سچ خبریں) ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر
ستمبر