?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 770 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 770 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 229 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 459 پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے اس رجحان کو گزشتہ روز حکومتی بانڈز کے شرح منافع میں کمی سے منسلک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں تیزی سے کمی ہوگی۔
گزشتہ روز پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے تین سالہ مدت کے شرح منافع میں 335 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی کی گئی جبکہ حکومت نے ہدف سے 50 فیصد کم قرض لیا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے ڈان ڈاٹ کام کوبتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی متوقع منظوری اور شرح سود میں کمی کے بعد پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی گزشتہ روز نیلامی میں ریٹرن کی شرح میں تنزلی نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا۔
ایف آر آئی ایم وینچرز کے چیف انویسٹمنٹ افسر شہباز اشرف نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ہفتے سے مارکیٹ میں 3.6 فیصد یا 2800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی سطح پر مثبت معاشی اشاریے اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے پالیسی ریٹ میں معمول سے بڑی کمی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1500 پوائنٹس اضافہ کے بعد81 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ میں سینا پلان کی تفصیلات کیا ہیں ؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے
اکتوبر
اسرائیلی فوج حماس کے ہتھکنڈوں کی زد میں رہتی ہے
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گولانی بریگیڈ
جولائی
نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں
جون
غزہ پٹی کی سرحد پر جھڑپیں ؛1 صیہونی فوجی زخمی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی
دسمبر
زیلنسکی کا بائیڈن پر ردعمل
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کیلئے 18 کھرب روپے کا ہدف
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)تاریخی مون سون بارشوں کی وجہ سے غیرمعمولی سیلاب سے
اگست
قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں
فروری
تحریک عدم اعتماد سب سے بڑی غلطی تھی:ڈاکٹر سلمان شاہ
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ
جون