?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 2 بج کر 7 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.56 فیصد بڑھ کر 58 ہزار 266 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس معمولی کمی کے بعد 827 پوائنٹس یا 1.44 فیصد اضافے کے بعد 58 ہزار 199 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ تیزی کی اہم وجوہات میں شرح سود میں ممکنہ کمی اور مہنگائی کی رفتار میں تنزلی کی توقعات ہیں، اس کے علاوہ انتخابات کے حوالے سے وضاحت اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے بتایا کہ نیا دن اور انڈیکس 58 ہزار کی نئی بُلند سطح پر پہنچ گیا لیکن قیمتیں اب بھی کم ہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب ڈالر سے بڑھ کر اب 30 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز رفتار بحالی ہو رہی ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں ہے۔
محمد سہیل کے مطابق 6 خراب سالوں کے بعد 6 ماہ میں ڈالر میں ریٹرن 50 فیصد ہو گیا۔
خیال رہے کہ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
31 اکتوبر کو کے ایس ای 100-انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد یکم نومبر سے اب تک انڈیکس 6 ہزار 279 پوائنٹس یا 12.09 فیصد بڑھ چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو جھٹکے
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی زلزلہ پیما مرکز نے افغانستان کے جنوب مشرق اور
جولائی
صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے
سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے
مارچ
پاکستان: طالبان نے ٹی ٹی پی ارکان کی منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگ لیے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے
نومبر
لاہور: 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں، میڈیا کوریج پر پابندی
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جاری
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
وزیرِ تعلیم کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا
مئی