🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس یا 0.93 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 260 کی سطح تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج انرجی کے حصص کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ حکام گردشی قرضے کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے آج کی تیزی کو آزاد پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کو فنڈز جاری کرنے کی وجہ قرار دیا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق ایک روز میں تاریخی طور پر یہ دوسرا بڑا اضافہ تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔
2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔
سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
شام کے سرحد ی اڈ ے پر امریکی فوجی ساز و سامان جاتا ہوا
🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ کچھ امریکی فوجی
جولائی
نیتن یاہو کا نیا وہم
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے تیسرے دن بنیامین
اکتوبر
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں
مارچ
وزیراعظم نے گورنر پنجاب،عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید کو پنجاب کی صورتحال پر مشورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا
🗓️ 4 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پنجاب کی سیاست
اپریل
بن سلمان کے لیے ٹرمپ کا جانشین
🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:حالیہ دہائیوں میں سعودی تیل کے ڈالر وں کی وجہ سے
اپریل
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار
🗓️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ
جنوری
دیرالزور میں امریکی جرم اور سخت ردعمل کی ضرورت
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی صبح امریکی بمبار طیاروں نے دہشت گردانہ اور غیر
مارچ