?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث لاہور میں مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے اتوار کو صوبے بھر میں مارکیٹس بند رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔
محکمہ ماحولیات نے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز میں چڑیا گھروں، عجائب گھروں اور کھیل کے میدانوں میں داخلے پر پابندی لگادی، پنجاب پولس نے انسداد اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ساڑھے 7 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ صوبے بھر میں اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڑ پر داخلے پر پابندی عائد کی جائے، عدالت نے ٹرکوں اور ٹریلرز کو اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے شہر میں ٹرکوں اور ٹریلرز کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلیے ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے، ہیوی ٹریفک کا دھواں آلودگی کی اصل وجہ ہے، اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہوں گی، عدالت نے سوال اٹھایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو اقدامات کرنے چاہیے تھے۔
عدالت عالیہ نے کہاکہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کررہے ہیں لیکن حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈپٹی کمشنرز وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، عدالت نے قرار دیا کہ سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کہ کیا ہورہا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکنہ نہ ہو، ورک فرام ہوم کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا، شادی پر ون ڈش تو کردی لیکن وہاں پر رش کو کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات نہیں کیے۔
دریں اثنا محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز میں چڑیا گھروں، عجائب گھروں، پارکوں اور کھیلوں کے مقامات میں داخلے پر 17 نومبر تک پابندی عائد کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے اسموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹے میں 58 مقدمات درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 387 افراد کو 7 لاکھ 54 ہزارکےجرمانےعائد کیے گئے جبکہ 26 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران فصلوں کی باقیات جلانےکی 22 ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 307 خلاف ورزیاں ہوئیں۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب نےشاہراہوں،صنعتی علاقوں سمیت دیگرمقامات پرانسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری
مارچ
یمن کے حملے سے صہیونی کو غافلگیر ، پروازیں معطل
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی خبری ذرائع نے یمنی مسلح افواج کے بن گوریون
جولائی
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن
مارچ
25 ممالک نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مغربی کنارے تک مریضوں کی رسائی کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا کے کئی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ
ستمبر
یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ
جون
بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
?️ 1 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے
مئی
نیتن یاہو اسرائیل کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر دفاع
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے صیہونی وزیراعظم
اپریل