اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے قبل وزیراعظم اور عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی۔ملاقات صدارتی چیمبر میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو رہا ہے جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کمیٹی کے اجلاس کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی رہنمائوں، صوبائی وزرا اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیراعظم سمیت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے خطوط روانہ کئے گئے ہیں۔

کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے سینئر اراکین، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین، وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ، امور کشمیر، ہیلتھ اینڈ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف جو ملک سے باہر ہیں ان کی غیر موجودگی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں پولیو ورکرز پر حملے، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے

فرانس میں الجولانی کے خلاف مقدمہ؛ شامی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی کا موقع

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کی عدالتوں میں ابو محمد الجولانی کے خلاف انسانی

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کے حیران کن اعداد و شمار

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب

یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت

قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ انصاف نہیں:سید حسن نصراللہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی

بجلی کا10سالہ منصوبہ منظور ، حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی.اویس لغاری

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان

اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.5 ارب ڈالر خرید لیے

?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون سے دسمبر کے

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے