?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسلام آباد میں مزید ایک شہری وائرس سے جاں بحق ہو گیا ہے اور راولپنڈی میں مزید درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے،صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 20، ڈی ایچ کیو میں 6 اور بی بی ایچ میں 1 مریض زیر علاج ہے۔
صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وائرس کے 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اب تک ہولی فیملی اسپتال میں 441، بی بی ایچ میں 130 اور بی بی ایچ میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس مریضوں کے لیے 187 بیڈز موجود ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں 125، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 32، بی بی ایچ میں 30 بیڈز موجود ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تینوں اسپتالوں سے 529 افراد کو صحت یابی کے بعد روانہ کر دیا گیا۔ ہولی فیملی اسپتال سے 375، بے نظیر بھٹو اسپتال سے 125 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 29 افراد صحت یاب ہوئے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے
اپریل
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف
مئی
مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات
?️ 22 ستمبر 2025بہاولنگر (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل
ستمبر
امریکہ نے اقوام متحدہ میں اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا:ایران
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ امریکہ نے
دسمبر
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
ایران کے اسلامی انقلاب نے خطہ کی سیاسی اکائیاں بدل دی ہیں:ترک تجزیہ کار
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے تجزیہ کار رمضان بورسا نے ایران کے اسلامی انقلاب
فروری
تل ابیب: ’’سکندر‘‘ کی رہائی کے بدلے ہم کسی کو رہا نہیں کریں گے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان
مئی
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل