اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر،سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائر کی ہے۔

درخواست میں وقاص ملک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف اس سے پہلے بھی گزشتہ سال ایک ریفرنس دائر کیاگیا تھا جس میں ان پرمس کنڈکٹ کاالزام عائد کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف گزشتہ سال سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکی گئی تھی۔

ایڈوکیٹ راجہ مقصود حسین نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی تھی۔شکایت کنندہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں استدعا کی تھی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے،شکایت پر فیصلہ ہونے تک جسٹس محسن اختر کیانی سے عدالتی اختیارات واپس لئے جائیں۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا تھاکہ جسٹس محسن اختر کیانی بطور انتظامی جج اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں،بطور انتظامی جج محسن اختر کیانی رشتہ داروں اور دوستوں کے من پسند مقدمات مقرر کرتے ہیں،راول ڈیم میں جسٹس محسن اختر کیانی کے عزیز غیر قانونی کشتی رانی کرا رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے رشتہ داروں کیخلاف کوئی بھی ادارہ کاروائی سے گریزاں ہے،اے کیو ایسوسی ایٹس کا حصہ رہنے والے جج محسن اختر کیانی اپنے ایسوسی ایٹ وکلا کو نواز نے کا الزام عائد کیا تھا۔شکایت میں مزید کہا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی جن وکلا کو نواز رہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی

قطر کو ٹرمپ کی سیکیورٹی کی ضمانت؛ توازن میں تبدیلی یا مبہم عزم!؟

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی تجزیہ کاروں نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ

ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

?️ 8 اکتوبر 2025ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان

ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں

?️ 20 اکتوبر 2025ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں

جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ

?️ 12 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے