اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں 65 فیصد اضافے کے باوجود سال 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں عدالت عالیہ کے 8 ججز نے 10 ہزار 571 مقدمات کا فیصلہ کیا جبکہ 2023 میں عدالت مجموعی طور پر 11 ہزار 170 مقدمات کا فیصلہ کیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 ہزار 525، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے 1490، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195، جسٹس میاں گل اورنگزیب نے 1021، جسٹس بابر ستار نے 964، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 925 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔

2023 کی ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ سال نمٹائے گئے 11 ہزار 170 مقدمات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 1529، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1571، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 1173، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1134، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 1079، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خا نے 963، جسٹس بابر ستار نے 790 جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 835 مقدمات کے فیصلے کیے تھے۔

مقدمات نمٹانے کی تعداد میں کمی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں میں 65 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نومبر 2023 میں وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں اور گھر کے کرایہ الاؤنس میں اضافہ کیا تھا، ہائی کورٹ کے ججز کے گھروں کا کرایہ 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، اسی طرح ججز کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار 431 روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا۔

اضافے کے بعد ہائی کورٹ کے جج کی ماہانہ تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں 16 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، مقدمات نمٹانے کی رفتار میں کمی کے باعث بیک لاگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شفقت تارڑ کا کہنا تھا کہ درخواستیں دائر کرنے کا عمل ان کے نمٹائے جانے سے تجاوز کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے 2024 میں 2500 سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا اور حیرت ہے کہ باقی جج اس تعداد کا مقابلہ کیوں نہیں کرسکے۔

اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی نے ڈان کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2024 کے دوران سیاسی درخواستوں کی بھرمار تھی، ججوں نے ان مقدمات کو معمول کی درخواستوں کے مقابلے میں ’زیادہ وقت‘ دیا۔

مشہور خبریں۔

پہلی بار ملک اور قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہورہا ہے: گورنرپنجاب

?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی

کیا جولانی حکومت باقی رہ پائے گی؟

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سیاسی تجزیہ کار اوس

سعودی عرب کے ایک مبلغ کے خاندان والوں پر سفری پابندی

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام غیر قانونی طور پر ممتاز اسلامی مبلغ سلمان العودہ

وزیر اعظم کا 12ربیع الاول کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منانے کا اعلان‏

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بارہ ربیع الاول کی

حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا

?️ 5 جولائی 2022وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی

امریکی سینیٹرز کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے بعد متعدد امریکی سینیٹرز

تل ابیب میٹرو سسٹم پر بڑا سائبر حملہ

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:  میڈیا ذرائع نے آج پیر، 4 جولائی کو تل ابیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے