اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی نا اہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نا اہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے درخواست دائر کی۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکرٹری سمیت دیگر فریق بنایا گیا۔عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی سماعت کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں کی گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کے ساتھ عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے دانستہ طور پر تحائف کی تفصیلات گوشواروں میں جمع نہیں کرائیں۔وکلا کے دلائل،دستیاب ریکارڈ اور ہماری فنڈنگز کے مطابق عمران خان نا اہل ہو چکے ہیں۔ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137،167 اور 173 کے تحت نا اہل ہیں۔فیصلے کے مطابق عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان کرپٹ اقدام کے مرتکب ہوئے۔عمران خان نے جھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیئریشن جمع کرائیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات

امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ

?️ 21 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ

ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے

برطانیہ کی جیلوں میں فلسطین کے حامیوں کی بھوک ہڑتال جاری

?️ 28 دسمبر 2025 برطانیہ کی جیلوں میں فلسطین کے حامیوں کی بھوک ہڑتال جاری

دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

سیورسک  شہر پر قبضہ؛ کیا یوکرین جنگ میں نیا موڑ آیا ہے؟

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:سیورسک شہر پر قبضہ اور زلنسکی کی مشروط عقب نشینی کا

بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سہیل آفریدی

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے