?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رُولز کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے نئے قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملے پر ماہرین اور متعلق فریقوں کو معاونین مقرر کر کے ایک ماہ میں رپورٹس طلب کر لیں۔
جبکہ عدالت کی جانب سے صدف بیگ، نگہت داد، فریحہ عزیز رافع بلوچ ، پی ایف یو جے اور پاکستان بار کونسل کو معاون مقرر کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی۔ معاونین سے رائے طلب کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا رُولز بین الاقوامی پریکٹس سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد پائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ نئے رُولز نوٹیفائی ہو چکے ، دیکھنا ہے وہ خلاف آئین و قانون تو نہیں ، آپ کو پتہ ہے آزادی اظہار اور توہین عدالت کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ توہین عدالت صرف اس وقت ہے جب انصاف فراہمی پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہو۔
عدالت نے پی ٹی اے وکیل سے کہا کہ ٹک ٹاک آپ نے بند کیوں کیا تھا اور کھول کیوں دیا؟ اس عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا تھا کہ ٹک ٹاک کو بند کیوں کیا گیا ہے، چلیں شکریہ آپ نے اب قانون پر عمل کیا ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے، پابندیاں لگانے سے حل نہیں نکلتا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے سوشل میڈیا رولز پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کی فریقوں کے ساتھ میٹنگ ہوئیں اور اس میں مکمل مشاورت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شیری مزاری ، ملیکہ بخاری اور دیگر پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی بنائی تھی، جس کی 30 اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ 19 میٹنگز ہوئیں اور ہر پارٹی کو مکمل سنا گیا ، پھر سوشل میڈیا رولز کو ہم نے ویب سائٹ پر بھی جاری کیا تھا ، نیشنل اور انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈر سے بھی مشاورت کی گئی ہے ، فیس بک ، گوگل ، ٹویٹر ، سے بھی مشاورت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب سے صومالیہ تک متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک پر ایک نظر
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے یورپی اور امریکی ماہرین
اگست
پاکستانی انجینئر نے اسکریپ سے وینٹی لیٹر تیار کرلیا
?️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انجینئر ڈاکٹر ریاض نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے
اگست
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
عمران خان نے پھر سرکاری رہایش گاہ لینے سے انکار کردیا
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی
اگست
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
اپریل
امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو
نومبر
کیا اتوار فلسطین کے خلاف نئی جنگ کا وقت ہے؟
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے ایک ایسا سخت قدم اٹھانے
مئی
شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،
جون