?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو 13 فروری تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور ساتھ ہی وفاق سے آئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتا طلبہ کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ابھی بیان حلفی نہیں مانگ رہے، اگر لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وہ بیان حلفی دیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جبری طور پر گمشدہ بلوچ طلبہ کی فہرست عدالت میں پیش کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 12 بلوچ لاپتا طلبہ کے کیس حل طلب ہیں، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی کو اغوا یا جبری طور پر گمشدہ نہ کیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام لاپتا افراد کو ہر صورت رہا یا بازیاب کرایا جائے گا۔
یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، یہ بیانات اور ایکشن پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت اشارے ہیں، اس سے بلوچ خاندانوں کی داد رسی ہو گی جن کے پیارے سالوں سے لاپتا ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمی دین بلوچ نے بتایا کہ ان کے والد کو لاپتا ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا، ٹیسٹ کیس کے طور پر یہ معاملہ بھی اٹارنی جنرل کو ریفر کیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل ریاستی اداروں سے سمی دین بلوچ کے والد کے بارے میں پتا کریں۔
سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے مشہور گروپ نے بھی کیمپ لگا لیا ہے، ایس ایچ او کوہسار نے بتایا بلوچ شہدا کی نمائندگی کرنے والوں نے بھی دھرنے کے لیے اپنا کیمپ لگایا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کیمپ مخالف سمتوں میں واضح باؤنڈری لائن کے ساتھ موجود ہیں، پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنے کے مقام پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
قطر کے وزیر خارجہ کی امیر عبداللہیان سے JCPOA کے بارے میں بات چیت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد
اگست
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری
جنگ سیف القدس کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی جہاد کا بیان
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام منگل کو
مئی
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
ستمبر
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر
ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت
مئی
پاکستان میں گیس کی ترسیل و تقسیم کا نظام شدید دباؤ میں
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم
مئی