?️
سچ خبریں:پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اسلام آباد کو وسطی ایشیا کے ممالک سے ملانے میں افغانستان کا استحکام ہمارے ملک کے لیے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔
پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستانی اسٹریٹیجک بارڈرز کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی اجلاس میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال وسطی ایشیا کے ساتھ ان کے ملک کی تجارت کو مشکل بناتی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی اس عہدیدار نے مزید کہا کہ افغانستان کا وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ ہماری تجارت میں توسیع پر مثبت اثر پڑتا ہے،ربانی کھر کے مطابق افغانستان پاکستان کو تجارتی مرکز بننے، جنوبی، وسطی اور مشرقی (ایشیائی) خطوں کے انضمام پر مبنی معاشی وژن کو پورا کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے،لیکن اس ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات نے اس کے آس پاس کے ممالک کے لیے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا خیال ہے کہ افغانستان جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور طالبان حکومت علاقائی اقتصادی راہداری بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سال افغانستان نے خطے کے ممالک کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی اشیا برآمد کی ہیں جن میں سے تقریباً 744 ملین ڈالر کی اشیا صرف پاکستان کو برآمد کی گئی ہیں، افغانستان ایشیا کے سب سے زیادہ مرکزی ممالک میں سے ایک کے طور پر ہمیشہ سے خطے کا اقتصادی سنگم سمجھا جاتا رہا ہے جبکہ رائے عامہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں غیر مستحکم سلامتی کی صورت حال نے اس ملک کو اپنی میکرو اکنامک صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی ہے۔


مشہور خبریں۔
غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر خدا سے معافی مانگتا رہا ہوں، عاطف اسلم
?️ 13 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں
فروری
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ
اپریل
ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے
اگست
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے۔ فیصل واوڈا
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ
دسمبر
برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال
جولائی
آئرلینڈ کا صیہونیوں کے خلاف اہم اعلان
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے
ستمبر
غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے
اگست