?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے دوران مبینہ طور پر ہونے والی ’ہلاکتوں‘ کے حوالے سے دعوے اور جوابی دعوے کی وجہ وفاقی حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا سے منگل کی شب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور کارکن احتجاج چھوڑ کر چلے گئے تھے، پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے متعدد کارکن مارے جاچکے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے 6 کارکنوں کی اموات کا دعویٰ کیا، اسی دوران پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ ’20 کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے‘۔
اس صورت حال میں سوشل میڈیا پر زیر گردش غیر مصدقہ اطلاعات، جنہیں پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے ٹی وی چینلز پر بھی دہرایا گیا، اس میں اموات کی تعداد ’بہت زیادہ‘ بتائی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایکشن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عام طور پر کسی دہشتگرد حملے، بڑے حادثے یا قدرتی آفت کے بعد ادارے اور محکمہ صحت کے حکام اسپتالوں میں زیر علاج افراد اور مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہیں، تاہم اس مارچ کے بعد ایسے کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے، سوشل میڈیا کے صارفین اور بعض صحافیوں کی جانب سے نا معلوم ذرائع کے حوالے سے معلومات شیئر کی جارہی ہیں جن کے پس پردہ کوئی ٹھوس شہادت موجود نہیں۔
جب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے سامنے ’اموات‘ کے حوالے سے سوال رکھا گیا تو انہوں نے پوچھا ’ثبوت کہاں ہے؟‘۔
ڈان کی جانب سے مختلف اسپتالوں کے حکام سے بات چیت کی گئی، یہ حکام کسی واقعے کے بعد میڈیا کو مرنے والے افراد کے اعداد و شمار کی تفصیل شیئر کرتے ہیں، تاہم موجودہ صورت حال میں ان میں سے کسی نے بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مارچ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کسی اہلکار کے پاس آتشیں اسلحہ موجود نہیں تھا، اس لیے عام شہریوں کی ہلاکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اس ساری صورت حال نے بعض عناصر کو موقع دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلائی جاسکیں، اس طرح کے کیسز میں ایسی ہی معلومات مین اسٹریم ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی دیتی ہے۔
اسلام آباد کے پولی کلینک لائے جانے والے افراد کی ’مبینہ فہرست‘ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، اسی رپورٹ کو بعض صحافیوں نے بھی اٹھایا ہے، اس مبینہ فہرست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
صہیونی صحافی اور سعودی تجزیہ نگار کے درمیان زبانی تکرار، وجہ؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی صحافی ایدی کوہن اور سعودی تجزیہ نگار عبداللہ غانم القحطانی
اگست
امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، مذاکرات میں ناکامی کے بعد نئی تجویز پیش کردی
?️ 10 مارچ 2021 واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کو افغانستان میں مسلسل شکست کا سامنا
مارچ
ٹرمپ حکومت کی ایک اور ایران مخالف شخصیت سبکدوش، اسرائیل کو دھچکا
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ حکومت میں شامل ایک اور نمایاں ضدایرانی شخصیت مورگان
جون
یمن کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے جواب پر ردعمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اکتوبر
پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن کیلئے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور
?️ 22 اکتوبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن و استحکام کے
اکتوبر
برطانیہ کا ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے کے باعث میزائل ذخیرہ بڑھانے کا فیصلہ
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی فوج
جون