اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کے افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وفاقی پولیس نے ایک کاروباری شخصیت اور دبئی کے رہائشی عمر فاروق ظہور کی شکایت پر شہزاد اکبر، ایف آئی اے افسر مردان علی شاہ، خوش بخت، مریم مرزا، مائرہ خرم اور عمید بٹ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 420، 468، 471، 385، 396، 389، 500 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر فارق ظہور وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی انہیں فروخت کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے درخواست گزار کی سابقہ اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری کے نتیجے میں 5 اکتوبر 2020 اور 10 اکتوبر 2020 کو دو ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ تمام ملزمان کی موجودگی میں اپنے دفتر میں جعلی دستاویزات تیار کیے تھے، سابق مشیر نے اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور جعلی دستاویزات پر مبنی تھے، تاہم اس کے نتیجے میں جے آئی ٹی نے دونوں ایف آئی آرز کی منسوخی کی رپورٹس عدالت میں پیش کی تھیں۔

لہٰذا استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات کے اندراج، دستاویزات کی جعلسازی، دھوکا دہی، جعلی دستاویزات کے استعمال، جھوٹے مقدمہ کے اندراج کے بہانے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ایف آئی آر کو اگلے احکامات تک سیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کے بارے میں تحقیقات یا قانونی کارروائی اس وقت شروع ہو جائے گی جب یہ سینئر کمانڈ کی ہدایت پر کھلے گی۔

مشہور خبریں۔

یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر  نے اس ملک میں انسانی

مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری مداخلت کی متقاضی ہے، حریت کانفرنس

?️ 6 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سوپور قتل

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)

اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ

پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں

بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو مسلم اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے

کیا اسرائیل نے بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کے مشیر نے کہا کہ غزہ کے بارے

سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے