?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے شہدا کی نمازِ جنازہ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اور امام بارگاہ جامع صادق میں ادا کردی گئی۔
امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں گیارہ شہدا جبکہ امام بارگاہ جامع صادق میں تین شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے، نمازِ جنازہ کے موقع پر وفاقی وزراء، پولیس حکام، تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کل 33 شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
شہداء کی میتیں جب نمازِ جنازہ کے لیے لائی گئیں تو فضا رقت آمیز ہو گئی، ہر طرف آہیں اور سسکیاں سنائی دیتی رہیں اور سوگوار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں نمازِ جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے پڑھائی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ رہے۔
دوسری جانب امام بارگاہ جامع صادق جی نائن میں شہداء کی نمازِ جنازہ آغا شیخ محمد شفا نجفی نے پڑھائی، جس میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی اسلام آباد، سیاسی و مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنازہ گاہ کے اطراف بھی سخت سیکیورٹی انتظامات نافذ کیے گئے تھے۔
اس موقع پر شرکا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


مشہور خبریں۔
برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم
اگست
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد
مئی
پانچ مسلم ممالک جو غزہ کے قاتلوں کے ساتھ اقتصاد میں شریک
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف بے رحم نسل
اگست
ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ مشعال ملک
?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے
فروری
ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا
?️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے
جون
صدر اور وزیراعظم کا بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم
دسمبر
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
اسٹارمر کا دورۂ بھارت سفارتی نمائش یا برطانیہ کے نئے ایشیائی کردار کی تلاش؟
?️ 11 اکتوبر 2025اسٹارمر کا دورۂ بھارت سفارتی نمائش یا برطانیہ کے نئے ایشیائی کردار
اکتوبر