🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کیے، تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمد ہوگئے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہو اکہ ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے ملنے تھے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی، مزید تفتیش کے لیےانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کیا، ملزم سکندر زیب نےخود کو سعودی کمپنی کا اہلکار بتایا، ملزم سکندر زیب نےکروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کر رکھا ہے۔
ملزمان نے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا تھا، اشتہاری اولیاخان 2015 سےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کومطلوب تھا، جب کہ ملزم مظہر اقبال نے2019 میں جعلی پاسپورٹ پر موروکو جانے کی کوشش کی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے
دسمبر
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور
فروری
یمنی تیل کی آمدنی کے 9.5 بلین ڈالر کی چوری
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر تیل نے 5 سال
جولائی
صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد
🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں
جون
تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کاباعث بن سکتا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 13 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
نومبر
صہیونیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ کا دفتر کیا بند
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی حکم سے الجزیرہ نیٹ ورک کو
ستمبر
ہماری امریکہ سے دشمنی نہیں، لیکن روس کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے: ماسکو
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ ماسکو
فروری
چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن گوگل کی طرح استعمال کرنا ممکن
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے
فروری