?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو وسعت دینے اور علاقائی روابط اور تعاون بڑھانے کے لیے منصوبے میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے دو طرفہ سیاسی مشاورت (پی بی سی) کے تیسرے دورے کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے سی پیک کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ گہری ہوتی دوستی کی علامت ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین اعلی سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ پاکستان اور چین کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
سیکرٹری خارجہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے چین کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
بیان کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ ویڈونگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر قریبی تعاون اور مصروفیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ’دوستانہ تعاون کو آگے بڑھانے اور سی پیک کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے‘ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری کے لیے بیجنگ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کو ’بھرپور سپورٹ‘ دینے پر اتفاق کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین عالمی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی کو بھی مضبوط کریں گے اور تعلقات کو مستحکم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے
مئی
غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی ترمیم شدہ قرارداد کی تقسیم
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کے حوالے
جون
بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ
?️ 16 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک
فروری
افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے
اگست
نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیا
?️ 30 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے
اکتوبر
روس ہمیں اگلے مورچوں پر شکست دے رہا ہے: کیف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے ڈپٹی چیف آف ملٹری انٹیلی جنس نے
جون
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری