🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے ون آن ون ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان یہ ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی، سینیٹر اسحٰق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت ، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے۔
ازبک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
قبل ازیں جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دارالحکومت آمد پر ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا اور ای سی او اعزاز خان نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ بختیار سیدوف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
مشہور خبریں۔
مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا
🗓️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل
مئی
لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے
نومبر
کینیڈا کی 48 روسی افراد اور اداروں پر پابندی
🗓️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری
اپریل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری
مارچ
باکو کے معاہدے کے ساتھ جمہوریہ آذربائیجان میں صیہونیوں کے لئے آسانی
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا نے جمہوریہ آذربائیجان اور صیہونی حکومت کے درمیان
جولائی
ایران برکس میں شمولیت کے لیے ایک اچھا امیدوارہے: لاوروف
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے تہران وقت کے مطابق منگل کی
جون
کرمان دہشت گردانہ واقعہ کی عرب میڈیا میں کوریج
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے اہم میڈیا نے ایران کے شہر کرمان
جنوری
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر