?️
لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے موقف بیان کر چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانی وہاں کے قوانین کی مکمل پابندی کریں، ایران ہمارا پڑوسی ہے اور سعودی عرب میں ہمارے مقدسات ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاملات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، اسلام اور مسلمان دشمن اس جنگ کو اُمہ کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ بنانا چاہتے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ تصادم کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں، تمام مکاتب فکر کی قیادات اور عوام کو پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی یا عوامی املاک کو جلانا یا ملک میں پر تشدد فضا پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں احتجاجی مظاہروں کی نئی لہر؛ یلو ویسٹ مظاہرین اور طلبہ سڑکوں پر
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:فرانس کے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مہنگائی، ایندھن کی
اکتوبر
سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی جاری، مسلم خواتین کے خلاف نیا قانون منظور کرلیا گیا
?️ 29 اپریل 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی
اپریل
حزب اللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حالیہ دنوں کی کاروائیوں میں حزب اللہ
جنوری
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون
ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
ستمبر
صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر دعویٰ اور ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز
مئی
شہبازشریف حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں
اپریل
ایران کو معاہدہ مکہ میں شامل ہونے کی دعوت، اسرائیل میں تشویش
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق ایران کو معاہدہ مکہ میں شامل ہونے
اگست