?️
تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور ایران تعلقات و دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں محسن نقوی نے ایرانی صدر کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جو امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا، انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر مذمت کی، پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی‘، جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت کو کبھی نہیں بھول سکتے، دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں‘۔
معلوم ہوا ہے کہ ایرانی صدر نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کے فروغ کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے، اگر مسلم ممالک اسلامی اتحاد کی اہمیت کو سمجھ جائیں تو صہیونی حکومت کے خلاف متحد محاذ قائم کیا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب
جولائی
کئی طاقتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کثیر قطبی کی طرف گامزن
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں بیلاروس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایک
اپریل
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں
مئی
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ریکارڈ ترسیلات زر کے باوجود ڈالر کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ریکارڈ ترسیلات زر کی آمد اور کرنٹ اکاؤنٹ
جولائی
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونیوں کی اپیل مسترد
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں
نومبر
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، شبلی فراز
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز
مئی
پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مارچ
میانمار میں ہونے والے قتل عام میں صیہونی حکومت شامل
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی
جنوری