?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات میں انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔چیئرمین نے زور دیا کہ اسلام آباد فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطین کی آزادی کا محافظ ہے لہذا غاصب صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں محمد صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی پیش رفت، مسئلہ فلسطین کے دفاع، کشمیر کے تنازعہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ کے موقف کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے رابطے اور شراکت داری پر مبنی ہے اور سب کے لیے امن کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔سنجرانی نے زور دے کر کہا: ہم فلسطینیوں کے جائز مطالبات ، یعنی مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور ہم مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکومت کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرتا اور کشمیر کے مسلم عوام کی طرح ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر پانچ روزہ دورے کے لیے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کابینہ ایک مجرمانہ گینگ ہے: اولمرت
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ایک
جون
صیہونی اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
شہید السنوار کی اسرائیل پر کاری ضرب
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں اعلان
اکتوبر
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری
یمن جنگ کے نتائج؛سعودی عرب کا پورا نہ ہونے والا آٹھ سالہ خواب
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کو تقریباً 8 سال گزر
مارچ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو طلب
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ
جنوری
ترکی میں وسیع پیمانہ پر غزہ کی حمایت میں مظاہرے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے ہزاروں لوگوں نے ایک بار پھر استنبول میں
مئی
غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے
اکتوبر