اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل

بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین لگوائیں۔انہوں نے ہسپتالوں میں کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے  اضافے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کی اپیل کر دی۔

اسد عمرکا کہنا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، وائرس کا بھارتی ویرئنٹ پڑوسی ممالک اور ریجن میں تباہی مچا چکا، لوگ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں، ایس او پیز پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں۔

ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی

فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:پولیس کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے تقریباً

بھارت کا بی بی سی کی برانچ پر ٹیکس چوری کا الزام

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خزانہ نے اس ملک میں بی بی سی

ہم یرغمال ہیں کے نعرے کے ساتھ نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا 23 واں ہفتہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز مسلسل 23ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت

نیتن یاہو یزید کے آئینے میں

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو

یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ

اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی

ویانا کے مرکزی چرچ کے سامنے صیہونیت مخالف ریلی

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے