اسد عمر نے کراچی گرین لائن بس سروس کو تبدیلی قرار دے دیا

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی گرین لائن بس سروس کو تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے، وہ کراچی گرین لائن میں سفرکریں۔ پیپلزپارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچےگی اور نہ کراچی میں، جوکچھ پیپلزپارٹی کی حکومت نےکراچی کے ساتھ کیا،لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کو آپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں جدیدٹرانسپورٹ کانظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کےلوگ گرین لائن میں سفرکررہے ہیں اور لاکھوں کی تعدادمیں لوگ گرین لائن بس میں سفرکرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے، وہ گرین لائن میں سفرکریں۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئےگی، سرکلر ریلوےکا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائےگی ، کراچی کےلوگ بوند بوند پانی کے لیے ترستے ہیں، ہم کراچی کےمسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچےگی اور نہ کراچی میں، جوکچھ پیپلزپارٹی کی حکومت نےکراچی کے ساتھ کیا،لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو، مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں، حل کسی نے نہیں کیا،  ساری پارٹیاں شریک اقتدار رہیں لیکن معاملہ حل نہ کرا سکیں،اب دوبارہ مردم شماری ہوگی جو شفاف ترین ہوگی۔

ان کاکہنا تھا کہ مئی سے مردم شماری شروع اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے،  نتیجہ وہی ہو گا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔اسد عمر نے مخالف جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی سے بھیک مانگنے کو تیار نہیں ہے،کان کھول کر سن لو کراچی کو بے اختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود

گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

?️ 22 مارچ 2024 گوادر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ

شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش

ملک کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری سے ہوا ہے

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا

خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

آپریشن ایریل مغربی کنارے میں دشمن کے لیے ایک نیا پیغام 

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں گزشتہ رات ایک بیان

سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے