اسد عمر نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی

اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹنے والے انسان ہی نہیں ہیں نہ اقتدار کے لیے آئے ہیں  اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے اور عوام کے پاس چلے جائیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان بڑے فیصلے کرنے والے انسان ہیں اس لیے ان کے بارے میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں اور وزارت عظمیٰ کو مختصر کر سکتے ہیں، اس لیے جو ان سے سودے بازی کے بارے میں سوچ رہا ہے وہ یہ ذہن میں رکھے’۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہماری مخلوط حکومت کے دوران 10، 12 اراکین کا گروپ بن گیا تو خبریں چل رہی تھیں اب تو حکومت گئی، عمران خان نے میری موجودگی میں ان اراکین سے ملاقات میں کہا کہ میں نے آپ کی ساری بات سن لی، لیکن ایک بات ذہن میں رکھ لیں کہ اگر آپ میں سے کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مجھے بلیک میل کرکے آپ مجھ سے کوئی کام کرا سکتے ہیں تو میں کل نہیں آج حکومت توڑ دوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘اس وقت پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے، معیشت میں مجموعی طور پر بہتری آرہی ہے، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، بڑی صنعتوں میں دوہرے ہندسے میں شرح نمو ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، اب اصل چیلنج مہنگائی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری حکومت کے آغاز مین مہنگائی کے محرکات کچھ اور تھے، اب جو تشویش ہے وہ عالمی سطح پر خوراک میں مہنگائی ہے، عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، اب حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ہے’۔

ملک میں کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ‘پاکستان میں ایک طبقہ اب بھی وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہا، یہ ایک حد تک عالمی رجحان بھی ہے، کورونا کے کچھ عارضی اور کچھ مستقل اثرات ہوتے ہیں اس لیے اچھی حکمت عملی یہ ہے کہ انسان حفاظت کرے جو زیادہ مشکل نہیں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ کسی کو نہیں پتہ کہ یہ وائرس کب ختم ہوگا، لوگ پرانی متعدی بیماریوں کی بنیاد پر اس کے خاتمے کے اندازے لگا رہے ہیں لیکن یہ بات بالکل یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کم از کم اگلے چند ماہ ہم نے وائرس کے ساتھ گزارنے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر کو جاری رکھنا پڑے گا’۔

ویکسین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی پاکستانی دوسرے سے زیادہ اہم نہیں، صدر اور وزیر اعظم نے بھی اپنی باری پر ویکسین لگوائی، اس بیماری نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ سب پاکستانی ایک ہے اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے’۔

 

مشہور خبریں۔

کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان

?️ 18 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج

اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ

ایران نے مذاکراتی عمل کو کامیابی سے تاکتیکی سطح پر کنٹرول کیا ہے: ترک ماہر

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے حالیہ

نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار

?️ 30 ستمبر 2023لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ کے غیرجانبدار ہونے تک ملک تجربات کا شکار رہے گا، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

ویکسین نہ لگانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی

?️ 3 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت

طالبان کا ایک بار پھر پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد، افغان حکمراں

غزہ کی جنگ کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے: اولمرٹ

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: سابق صہیونیست وزیراعظم نے کہا ہے کہ بن گویر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے