ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے دو بھائیوں کی ملی بھگت سے سینئر صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کوغلط نشاندہی پر نہیں بلکہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذریعے قتل کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے دونوں بھائیوں وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے الگ رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔

گوکہ ارشد شریف کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، کئی ٹی وی چینل یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ارشد شریف کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی ماری گئی۔

البتہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر میں ارشد شریف کی گاڑی میں مبینہ طور پر گولیوں کے نشانات موجود تھے جبکہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات کا بھی ذکر تھا۔

دوسری جانب پمز ہسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کی فرانزک رپورٹ سامنے آئی تو ہی تشدد کی تصدیق ہو سکے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کے حوالے سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ارشد شریف کے ناخن نکالے گئے ہیں اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ناخن نکالے گئے تھے لیکن ابھی کینیا میں ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہوئی، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ناخن فرانزک کے لیے نکالے گئے یا تشدد کے باعث نکالے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکو لیگل ٹیم ہی ناخن نکالنے پر ماہرانہ رائے دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی جانب سے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصویریں فرانزک کے لیے بھجوائی جا چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے پر عمر ایوب کو سراہتا ہوں، وزیر قانون

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

حماس کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے مین منصوبہ کیا ہے؟

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی

ٹک ٹاک پر فلٹرز اور افیکٹس بناکر پیسے کمانا ممکن

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ

صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید

?️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت

متحدہ عرب امارات پر یمنی جارحیت کے غصے کی وجہ

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مصر کے

لندن کے ہوائی اڈے پر یورینیم کی دریافت

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہیتھرو

فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا

دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے