ارشد شریف کیس کے دو اہم ثبوت جائے وقوع سے غائب ہونے کا انکشاف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) کینین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحافی ارشد شریف کے زیر استعمال موبائل فون اور آئی پیڈ سمیت دو اہم ثبوت جائے وقوع سے غائب ہیں۔

کینین اخبار ’دی اسٹار‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کے تقریباً 20 دن بعد بھی کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی، کینین پولیس ارشد شریف کے زیر استعمال موبائل فون اور دیگر اشیا تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) ڈپٹی عمر شاہد حامد اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر واحد پر مشتمل پاکستانی تحقیقاتی کمیٹی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اس وقت کینیا میں موجود ہے۔

پاکستانی تفتیش کاروں نے ارشد شریف کے زیر استعمال موبائل فون اور آئی پیڈ کے غائب ہونے پر کینین پولیس سے سوال کیا جبکہ پولیس کا خیال ہے کہ صحافی کے زیراستعمال اشیا واقعے کے دوران چوری کرلی گئی تھیں۔

اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ارشد شریف 20 اگست کو کینیا پہنچے تھے جہاں ان کے میزبانی دو بھائی خرم احمد اور وقار احمد کررہے تھے جبکہ ارشد شریف کو جب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تو وہ خرم احمد کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

کینیا نیوز چینل ’دی نیشن‘ کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے شوٹنگ رینج پر موجود ہدایت دینے والوں کے نام اور نمبر مانگے ہیں، پاکستان کے تفتیش کاروں کی درخواست کے بعد کینیا کی حکومت نے دونوں بھائیوں سے واقعے کے دوران موجود افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا تھا۔

اسی دوران جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل والی شب کینیا کی شوٹنگ رینج پر 10 امریکی انسٹرکٹر اور ٹرینر بھی موجود تھے جبکہ دی نیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اُن کی ارشد شریف سے صرف ایک بار ملاقات ہوئی تھی، اس سے قبل انہوں نے ارشد شریف کو شوٹنگ رینج میں کھانے کے لیے مدعو کیا تھا۔

وقار احمد نے بتایا کہ ’کھانے کے بعد ارشد شریف میرے بھائی خرم احمد کے ساتھ گاڑی میں چلے گئے اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔‘

دونوں بھائیوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ارشد شریف اپنی فیملی کے ساتھ مستقل طور پر کینیا منتقل ہونا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ویزا میں توسیع بھی کی تھی۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ’دی نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو کینیا چھوڑنے کا کہا تھا۔ جویریہ نےبتایا کہ مجھے کینیا محفوظ ملک نہیں لگتا تھا اس لیے میں نے ارشد شریف کو کسی دوسرے ملک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا کہا تھا’۔

ارشد شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کی فیملی ارشد شریف کے قتل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا سوچ رہی ہے، انہیں لگتا ہے کہ پاکستان اور کینیا کی حکومت انہیں کبھی انصاف فراہم نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ارشد شریف کو ٹارگٹ حملے میں قتل کیا گیا ہے جبکہ کینین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیا۔

دوسری جانب کئی ٹی وی چینل یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ جائے وقوع پر گاڑی روکنے کے دوران ارشد شریف کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

تاہم میڈیا پر چلنے والی تصاویر میں ارشد شریف کی گاڑی میں مبینہ طور پر گولیوں کے نشانات موجود تھے جبکہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات کا بھی ذکر تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف پر تشدد کی شہادتوں سے پاکستان کی حکومت کا مؤقف غلط ثابت ہوا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پاکستان کی حکومت دعویٰ کررہی تھی کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ ان رپورٹس کے بعد حکومت کا مؤقف غلط ثابت ہوا، صحافی کے قتل کی مکمل تحقیق انتہائی ضروری ہے‘۔

مشہور خبریں۔

ظالم کی بھی حمایت، مظلوم کا ساتھ بھی،سویڈن حکام کی دوہری پالیسی

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:ایک تاخیری اقدام میں سویڈن کی حکومت نے اس ملک میں

7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کا نتیجہ شائع ہونے کو تیار، لمحہ فکریہ!

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے اتوار کی

پاکستان امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر

صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب  کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال

مغربی کنارے میں جرمنی صحافی گرفتار 

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے فوجیوں

امریکہ میں ممنوع الورود ممالک کی نئی فہرست جاری 

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق نئی فہرست اس فہرست سے کہیں زیادہ

عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا

?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے

دمشق کی طرف پیش قدمی میں اسرائیلی حکومت کے مقاصد کیا ہیں؟

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور عبرانی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے