🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج نہ کرنے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور ریمارکس میں کہا کہ اردو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے تعلیم کے علاوہ ایک اور چیز تربیت بھی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اعلیٰ عدالت نے صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پنجابی لٹریچر نہ پڑھائے جانے پر پنجاب حکومت سے بھی جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اردو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے، تعلیم کے علاوہ ایک چیز تربیت بھی ہوتی ہے۔معزز جج کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی زبان کو زندہ رکھنے کیلئے اقدامات کریں، ہمیں اردو کو عالمی زبان بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اردو زبان کو کوئی فروغ نہیں مل رہا، وفاقی حکومت نشاندہی کرے اردو رائج کرنے کے کون سے ادارے ہیں؟جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ باقی تین صوبے اپنی زبانوں کا تحفظ کر رہے ہیں تو اب تک پنجاب کیوں پیچھے ہے؟ اردو زبان رائج کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں گے۔بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
مشہور خبریں۔
خواجہ آصف کی ایٹمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تردید
🗓️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ
مئی
نفتالی بینیٹ نےاسرائیل حکومت کو دہشت گرد قرار دیا
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے
دسمبر
یوکرین بحران کا اصل آغاز کرنے والا امریکہ ہے: چین
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نے ڈونباس میں روس
اگست
صہیونی سکیورٹی حلقوں میں مغربی کنارے میں قاتلانہ کاروائیاں شروع کرنے کی تحقیقات
🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:بعض ذرائع صیہونی نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ تقریر کا مسلمانوں پر کیا اثر رہا؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل نے امام خمینی کی
جون
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کا ایرانی صدر کی شہادت پر ردعمل
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ہمارے ملک
مئی
عدالت کا مونس الہیٰ کے اٹھائے گئے دوست کو پیش کرنے کا حکم
🗓️ 8 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے
جنوری
کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست بنگلور کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے بی جے
مئی