?️
اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی رپورٹ جاری کردی ، لیونگ پیپر کے نام جاری کردہ رپورٹ 18 شراکت داروں اور معاونین کی مدد سے تیار کی گئی ہے ، یہ رپورٹ 650 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے مختلف ممالک اور خطے وبائی مرض کے تناظر میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کررہے ہیں، پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے۔
اسی حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی پوری ٹیم کو یہ سنگِ میل بہت مبارک ہو کیوں کہ کہ وہ اس اعزاز اور عالمی پذیرائی کے پوری طرح حقدار تھے۔
خیال رہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ 2020ء سے 14 مئی 2021ء کے درمیان سماجی تحفظ کے اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 222 ممالک یا خطوں میں مجموعی طور پر 3333 سماجی تحفظ کے منصوبے بنائے گئے ہیں یا ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے ، لوگوں کی شمولیت کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے اور 100 ملین سے زائد آبادی کی شمولیت کے لحاظ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تیسرا نمبر ہے ، اس سلسلے میں صرف منتخب ممالک نے متاثر کن چھ ہندسوں کا ہدف حاصل کیا ہے ، پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے، پاکستان کے احساس پروگرام کو ان پروگراموں میں اعلیٰ مقام حاصل ہے جنہوں نے منصوبہ بندی کے مقابلے میں اصل کوریج ریٹ کے لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مشہور خبریں۔
الجولانی کی شام میں فرقہ واریت کو دوبارہ بھڑکانے کی سازش
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کی امریکی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد
مئی
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ہم جواب دیں گے: یمن
?️ 22 دسمبر 2023 سچ خبریں:امریکی اتحاد کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
دسمبر
وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت
جنوری
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں
جنوری
امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریاستی طرز پر قائم امریکہ کے سیاسی نظام میں صدرِ مملکت
اکتوبر
ڈسکوز ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 8.5 ارب روپے لوٹانے کی خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں
اکتوبر
سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرین مشکلات کا شکار
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچی خبریں) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ
ستمبر