اتنی عجلت میں تو آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوئی جتنی جلد بازی میں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کر دی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم جلد بازی میں کی گئی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی عجلت میں تو آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوئی جتنی جلد بازی میں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کر دی گئی تاکہ بلدیاتی الیکشنوں کو ملتوی کیا جا سکے۔

اگر حکومتی اتحاد کو تمام یونین کونسلوں میں اُمیدوار ہی نہیں ملے تو اس میں اسلام آباد کے شہریوں کا کیا قصور؟

جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے پر فیصلہ مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے پر فیصلہ مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت کے سامنے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئی ووٹر لسٹوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوسری درخواستوں میں وفاقی حکومت کے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کو چیلنج کیا گیا، ووٹر لسٹوں کے معاملے پر درخواست گزار 28 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو سن کر ووٹر لسٹوں سے متعلق معاملہ قانون کے مطابق حل کرے، الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ مسترد کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کا موقف جاننا چاہیے تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف وفاقی حکومت سمیت تمام درخواست گزار 27 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تمام درخواست گزاروں کو سن کر معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ 2 ہزار راکٹ داغے جائیں گے:صیہونی عہدہ دار

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ

ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو غزہ کی جنگ سے دوگنا زیادہ نقصان ہوا: صہیونی مقام

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی میڈیا "کالکالیست” نے اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے معاوضہ فنڈ

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا

?️ 11 مئی 2024دیامر: (سچ خبریں) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ

نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ کو نہ کہنا مشکل ہے:صیہونی اخبار

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے

امریکہ کا لبنان کو دھوکہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری

کیا نئے انتخابات ہونے چاہیے؟ پی ٹی آئی کا کیا کہنا ہے؟

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے

ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز

امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے