اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کینیا سے جو ٹیم واپس آئی ہے میں نے ان سے بریفنگ لی ہے۔ابھی کچھ چیزیں مزید انکوائری طلب ہیں،ارشد کا معاملہ غلط شناخت نہیں لگتا۔

بادی النظر میں ارشد شریف کو قتل کیا گیا،اگر یہ قتل ہے تو بظاہر خرم اور وقار اس سے باہر نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں نے تحقیقاتی ٹیم سے کہا ہے کہ دبئی بھی جائیں،جو ضروری چیزیں حاصل کرنی ہے وہ کریں۔

وزارت خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کینیا حکومت سے کہیں وہ ڈیٹا فراہم کرے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا سکیں۔یہ فسادی احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کر کے بیٹھے ہیں،اندیشہ ہے کہ عوام کا ری ایکشن ہو گا پھر یہ نہ ہو پولیس فسادیوں کی حفاظت میں ناکام ہو جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کو آئینی کردار میں لیکر آئیں گے،صوبائی حکومتوں نے کردار ادا نہ کیا تو اسکے نتایج بھگتنے پڑیں گے۔

کروڑوں لوگ چند شرپسند احتجاجیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ملزم نوید کا کسی سیاسی اور مذہبی گروہ سے کوئی تعلق نہیں،وزیر آباد واقعہ کا ملزم نوید ہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سڑک بند کرکے،ٹائر جلا کر ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیجتے ہیں۔ان فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ عوامی جذبات کی رپورٹس پہنچ رہی ہیں،رد عمل آئے گا ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے،وہ نہ کر پائے،مٹھی بھر لوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر جلا کر آگ لگاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ،پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اس کا نوٹس لیں،عدالت عظمٰی اور عدالت عالیہ سے گزارش ہے کہ کل کو یہ آپ کے ریلیف لینے پہنچیں گے،پی ٹی آئی رہنما روڈ بلاک کرکے ویڈیو بنا کر پارٹی قیادت کو بھیجتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہر مزار شریف میں دھماکہ

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:     صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر کے

کورونا :پاکستان میں کوروناکیسز کی شرح کم ہونے لگی

🗓️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے

فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں

یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت

🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت

تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ

🗓️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے

اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان

موجودہ حکومت نے چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے