?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اور اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آڈیو لیکس کے معاملے پر درِ عمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ‘آڈیو لیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہےکیونکہ ان سے وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم دفتر کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘بطور وزیر اعظم میری رہائش گاہ کی محفوظ لائن بھی ریکارڈ کی گئی تھی’۔
عمران خان نے کہا کہ ‘ہم ان آڈیوز کی جانچ پڑتال کے لیے عدالت سے رجوع کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ذریعے سراغ لگایا جا سکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی ریکارڈنگ کی ذمہ دار ہے اور کون یہ آڈیوز جاری کر رہا ہے’۔
سابق وزیراعظم نے لیک ہونے والی آڈیوز پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بہت سی ایڈیٹڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ تحقیق نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے حساس موضوعات پر گفتگو وغیرہ کو غیرقانونی طور پر ریکارڈ اور پھر ہیک کیا گیا’۔
عمران خان نے کہا کہ ‘نتیجتاً پاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے معلومات پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوکر رہ گئی’۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں آڈیو لیکز کا معاملہ زیرِ بحث ہے جہاں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر سخت تنقید کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی میدان پر گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔
ایک طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں بشمول وزیر اعظم شہاز شریف، مریم نواز، رانا ثنااللہ اور دیگر کی آڈیوز لیک ہوئی ہیں تو دوسری طرف سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں کی آڈیوز لیک ہوئی ہیں۔
لیک ہونے والی آڈیوز میں سرکاری امور، سائفر، ہارس ٹریڈنگ، نجی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین اور حامی ایک دوسرے کو ٹرولز کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف ملک کی قومی سلامتی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں انٹیلی جنس ایجنسیز سے پوچھتا ہوں کہ کیا اب تمہارا یہ کام رہ گیا ہے کہ اپنے اوپر لوگوں کی بھی جاسوسی کرو اور جوڑ توڑ کرو کہ کس کو لانا ہے کس کو گرانا ہے۔
راولپنڈی میں پارٹی کارکنان سے حلف لینے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے ایک ایک پہلو پر سوچ سمجھ کر منصوبہ کیا ہے اور رانا ثنااللہ اور شہباز شریف ٹائپ کے لوگوں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں ان لوگوں نے چار مرتبہ میرے خلاف لانگ مارچ کیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایک بار مریم بی بی نے لانگ مارچ کی کوشش کی جو راستے میں ہی ختم ہوگئی کیونکہ قیمے کے نان ہی ختم ہوگئے تھے، اسی طرح دوسری مارچ ’کانپیں ٹانگنے‘ والے بلاول بھٹو زرداری نے کی اور وہ ڈی چوک میں بھی پہنچ گیا جس کو روکنے کے لیے کوئی کنٹینر بھی نہیں رکھا نہ ہی کسی کے اوپر ایف آئی آر داخل کی۔
انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں دو بار ’ڈیزل صاحب‘ نے مارچ کی مگر ہم نے روکنے کی کوشش نہیں کی مگر اس کے بجائے میں نے ڈیزل صاحب سے پوچھا کہ اگر کھانے پینے کی ضرورت ہو تو وہ بھی ہم پہنچا دیں گے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے تو ہمیں کسی سے خوف نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب بھی میں مارچ کا نام لینے لگتا ہوں تو کانپیں ٹانگنا شروع ہو جاتی ہیں اور اب کو بھی نہیں بتایا کہ میں نے کیا کرنا ہے یہاں تک کہ اپنی ٹیم کو بھی نہیں بتایا کیونکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہرجگہ فون، ٹیلی فون اور گھر بھی ٹیپ ہیں جبکہ نوکروں کو بھی انہوں نے خریدنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں انٹیلی جنس ایجنسیز سے پوچھتا ہوں کہ کیا اب تمہارا یہ کام رہ گیا ہے کہ اپنے اوپر لوگوں کی بھی جاسوسی کرو اور جوڑ توڑ کرو کہ کس کو لانا ہے کس کو گرانا ہے، کیا آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں کہ چوروں کو ہمارے اوپر لاکر بٹھا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پہلی شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی، دانیا انور
?️ 17 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے
اپریل
جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے
مئی
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے
مارچ
یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ
جون
مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
?️ 15 مارچ 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
ہم نے دنیا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے:شامی وزیرخارجہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر فیصل مقداد
ستمبر
سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک
?️ 4 جولائی 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک – افغان سرحد پر
جولائی
ایران کے میزائل حملے مہلک اور سخت ترین تھے؛صیہونی اپوزیشن لیڈر کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید اور دیگر حکام نے ایران
جون