آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کے عزائم کو شکست دی۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی۔

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے شکار اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی پاکستان کے پُرخلوص قومی جذبات کی عکاس ہے، پاکستان کے ہر عمر کے شہری، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی سے جنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے ناسور کو بہادری، عزم و ہمت اور قربانیاں دے کر شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور دہشت گردی کے واقعات ہماری قومی غیرت و حمیت، امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہماری ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کا ہر شہر، ہر بستی، شاہراہ، بازار، اسکول دہشت گردی اور متاثرین کی روداد سناتی ہیں، جہاں پاکستانی معاشرہ قربانیوں اورمصائب پر افسردہ ہے، وہیں اپنی بہادری پر فخر سے سر بلند بھی ہے، نوجوان نسل اس عزم کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں نے ملک عزیز کو بےشمار دہشت گردی کے واقعات سے بچایا ہے۔

مشہور خبریں۔

روسی ماہر: قیادت کے محور پر عوامی اتحاد ایران کی کامیابی کا راز ہے

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: روس کے پریماکوف سینٹر فار فارن پالیسی کوآپریشن کے علمی

بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم

’نایاب‘ کا شاندار پریمئیر، یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ملک بھر میں ریلیز

?️ 26 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی

نگران وزیرِاعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم، راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے

?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم

غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

روس کے ساتھ اظہار یکجہتی پر برازیل کو وائٹ ہاؤس کی شدید تنقید کا سامنا

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے یوکرائن کے بحران کے درمیان برازیل کے صدر

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: پرویز الٰہی کے شریک ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے