?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری مدت کے لیے ملک کے چودہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے حلف لیا۔
تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نومنتخب صدر کی بیٹیاں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔
مسلح افواج کے تینوں سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے گزشتہ روز الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار 44 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے
اگست
نیتن یاہو کی خفیہ انتخابی حکمت عملی بے نقاب، ستمبر 2026 میں قبل از وقت انتخابات کی منصوبہ بندی
?️ 25 جولائی 2025نیتن یاہو کی خفیہ انتخابی حکمت عملی بے نقاب، ستمبر 2026 میں
جولائی
ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس
دسمبر
این اے 249:الیکشن کمیشن کے حکم پر فواد چوہدری کا رد عمل
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی کے حلقے این
مئی
گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی
جنوری
افغانستان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے معاملات کو حل کیا جائے گا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان سرحد
جنوری
اسرائیل کے اندرونی چیلنجز
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:معاشی چیلنجز اور قابض حکومت کی فوج اور حکومتی اداروں پر
نومبر
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر