?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے تبدیلی کا ٹاسک آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے ۔آصف زرداری اس سلسلے میں متحرک بھی ہو چکے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقآصف علی زرداری نے پنجاب میں تبدلی کے لیے چوہدری شجاعت سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔آصف زرداری نے تجویز دی کہ پرویز الہیٰ اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنا لیں گے۔یقین دلاتا ہوں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔چوہدری شجاعت کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
چوہدری شجاعت بھی فوری اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے آصف زرداری کو یقین دلایا کہ ملکی مفاد کی خاطر وہ اس سلسلے میں پرویز الہیٰ سے بات کریں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ان ہائوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ان ہائوس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور (ق)لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے تاہم منصوبے تاخیر کا شکار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں
اکتوبر
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے
اپریل
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
عمان کے مفتی کی عرب رہنماؤں پر کڑی تنقید
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے
اپریل
ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے
جون
الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے: اعظم سواتی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن
دسمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا
اگست
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر