لاہور(سچ خبریں)قومی وزارت صحت نے آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز جاری کر دیں جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو آسٹرا زینیکا لگانے کی ہدایت کی گئی، آسٹرازینیکاویکسین کی دوسری ڈوز 84دنوں کےبعد لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں کوروناسےبچاؤ کی ویکسین لگانےکاعمل جاری ہے ، بیرون ممالک جانےوالے شہریوں کوآسٹرا زینیکا ویکسین لگانےکاآغازکردیاگیا ہے ، آسٹرازینیکاویکسین کی دوسری ڈوز 84دنوں کےبعد لگے گی۔
دوسری جانب ایکسپوسینٹرمیں پاکستانی ویکسین پاک ویک بھی شروع کر دی گئی ہے ، پاک ویک ویکسین سنگل ڈوزپرمشتمل ہے ،شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کیلئےایکسپوسینٹرمیں پہنچ رہی ہے جبکہ بیرون ممالک جانے والے شہریوں کا ابھی ایکسپو سینٹرمیں شدیدرش ہے۔خیال رہے پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں 2 لاکھ 27ہزار417ویکسین کی ڈوزلگائی جا چکی ہے۔
گذشتہ روز وزارت قومی صحت نے آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں ، جس میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سفر کے منتظر افراد کو بھی آسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن، اور امراض قلب کے شکار افراد بھی آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ 40 سال سے زائد حاملہ، اور دودھ پلانے والی مائیں جبکہ 18 سال، اور اس سے زائد عمر کے افراد آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔