?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی وہیں ملک کی نگہبانی کرنے والے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید کے دن اپنے گھر والوں کو چھوڑ سرحدوں کا رخ کیا اور عید فوج کے جوانوں کے ساتھ منایا جب کہ انہوں نے عید کا دوسرا روز بھی جوانوں کے ساتھ پاک افغان بارڈر پر گزارا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔
اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور پاک افغان سرحد کی صورت حال اور بارڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
اس دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کورونا کنٹرول کرنے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ جوانوں کے تعاون کو بھی سراہا۔آرمی چیف پاک افغان بارڈر کے دورے کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نیعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کیساتھ گزارا،فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔جبکہ عید کا پہلا دن بھی آرمی چیف کا جوانوں کے ساتھ گزرا ۔انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
پورے فلسطین میں استقامت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:10 مئی 2021 کو فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی
مئی
اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے
ستمبر
ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائد امریکی بچے کورونا کا شکار
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا کہنا ہے کہ 20 جنوری
جنوری
جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور
دسمبر
7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے
نومبر
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 26 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے
جولائی
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے کابل میں ہونے والے دہشتگرد
اگست