🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امور بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کیلئے ہرممکن کوششوں کے لیے پرعزم ہے، پاکستان افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کیلئے ہرممکن کوششوں کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں تعاون قابل قدر رہا، علاقائی امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاس اینجلس کی بلیوں کے آنسو اور غزہ کے بچوں کے درد پر خاموشی!
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جب سے ریاستہائے متحدہ میں آگ لگنے کا آغاز ہوا اور
جنوری
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر پر طالبان کا قاتلانہ حملہ
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے
جون
دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی
🗓️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ
اپریل
شام کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر کے بہت اہم بیانات
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے شام کے بحران کے حل کے
جولائی
190 ملین پاﺅنڈز، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا
🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مارچ
ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں:اٹارنی جنرل آف پاکستان
🗓️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا
اپریل
محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز
اپریل
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ
جون