?️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، دنیا میں سب سے پہلا کمپیوٹر وائرس لاہور کے دو لڑکوں نے بنایا تھا۔
آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنائیں گے، طلبہ اپنے علم کو پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں، آج ہمیں غربت، معاشی تفریق اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، جس طریقے سے ہر نسل نے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی، اسی طرح پاکستان میں آج کی نسل کو جمہوری اور پر امن انداز میں ’ڈیجیٹل رائٹس‘ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نہ صرف نئی نسل کو بہتر انٹرنیٹ ملے، آپ کی ڈیٹا پرائیوسی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس مقصد کے لیے میں سندھ سمیت ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں جائوں گا، ہم ان سے پوچھیں گے کہ ڈیجیٹل رائٹس کا جو قانون بنانا ہے، اس میں کیا کیا لکھوائیں؟، نوجوان اور طلبہ مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں اور تجاویز دیں، ہم اس حوالے سے آگاہی پھیلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ’بابے‘، جنہیں نہ انٹرنیٹ کا علم ہے، نہ وہ واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام کو استعمال کرتے ہیں، اور نہ ہی سمجھتے ہیں، انہیں کیا معلوم یہ کیا ہے؟، بہتر انٹرنیٹ سے خواہ کوئی نوجوان پاکستان کے دیہات میں موجود ہے، یا دنیا میں کہیں بھی ہے، وہ ترقی یافتہ دنیا سے جڑ جاتا ہے، ہم نے پہلے تو اپنی بات ’بابوں‘ کو سمجھانی ہے، پھر مقابلہ کرنا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نارتھ اور سائوتھ پول کے بعد پاکستان کو جو خطرہ ہے، اگر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاری نہ روکی گئی اور یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک کے بعد ایک سیلاب آتے رہیں گے، اور ہمارا انفرا اسٹرکچر بھی ختم ہوجائے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک تو اسلام آباد میں بیٹھے بابے، دوسرا پارلیمنٹ میں بزرگ سیاست دان، ان معاملات کو سمجھنے سے قاصر ہیں، ان کا مسئلہ بجٹ اور پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو بنانا ہے اور بس۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی بھی منصوبہ بنانا ہے تو مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ ہوکر بنانا پڑے گا، خواہ وہ کوئی سڑک ہو، گھر ہوں، کوئی بجلی کا منصوبہ ہو، یا کوئی بھی منصوبہ ہو، پہلے ہم یہ تو کرلیں، اس کے بعد پوری دنیا میں ملکر ایک جدوجہد کرنا ہوگی، کیوں کہ دنیا کے 10 سب سے زیادہ خطرے میں شمار ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، ہمیں عالمی سطح پر کاربن کا اخراج رکوانا ہوگا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ آج دنیا جو کچھ بھگت رہی ہے، یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، اپنی کیپٹلائزیشن پھیلانے اور صنعتوں کا جال بچھانے کی وجہ سے آج دنیا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے، ان ممالک نے خود کو امیر بنالیا، لیکن باقی دنیا کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، بلکہ سب کو مشکل میں ڈال دیا۔
بلاول نے کہا کہ اب جب دنیا کے دیگر ممالک کی باری آئی ہے، تو وہ کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آپ تو یہ سب کچھ کر نہیں سکتے، اگر اندسٹریلائزیشن کرکے ان ممالک نے دولت کمائی ہے، تو اس دولت پر دوسروں کا بھی حق ہے، ہم یہ نہیں کہتے یہ دولت ہماری جیبوں میں ڈال دی جائے، لیکن آپ نے جو تباہی کی ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے تو پیسے خرچ کریں۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدے میں بےیقینی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2.32 روپے کمی
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے
مارچ
مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی جیسے ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی
?️ 9 دسمبر 2023ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم
دسمبر
مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی
اپریل
ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز عید اد اکی
?️ 13 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے
مئی
سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟
?️ 11 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے
مارچ
گزشتہ ایک ماہ کے دوران یروشلم میں 793 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کی قابض فوج نے رمضان المبارک کے
مئی
عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں
اگست
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع
مارچ