آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر

آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی۔گزشتہ روز بھی 5 لاکھ 60 ہزار کوروناویکسین موصول کی گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 60 ہزار کوروناویکسین وصول کی گئیں، آج رات مزید 5 لاکھ ویکسین مل جائیں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی میں ویکسین سےمتعلق انتظامات کا جائزہ لیاگیا، صوبے کودستیاب ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے، ہدایت دستیاب ویکسین پوری طرح سے استعمال کرنے کے لیے کی گئی۔یاد رہے  وفاقی حکومت نےصوبوں کو کورونا  ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی ہے،صوبوں کو مجموعی طور پر سائنو فارم اور کین سائنو کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزار سائنو فارم ، 20 ہزار کین سائنو ڈوزز ، سندھ کو ایک لاکھ سائنو فارم، 12 ہزار کین سائنو ویکسین، خیبرپختونخوا کو 50 ہزار سائنو فارم اور 9  ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں، اسی طرح بلوچستان کو سائنو فارم کی 20 ہزار اور کین سائنو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سائنو فارم کی 20 ہزار جبکہ کین سائینو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں،اسی طرح آزاد کشمیر کو سائنوفارم کی 20 ہزار اور 3 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم، گلگت بلتستان کو 10 ہزار سائنو فارم، 2 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی

🗓️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے

اس بحرانی صورتحال میں سینٹ کام کے کمانڈر کے خفیہ دورۂ اسرائیل کا مقصد

🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل

بن سلمان اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے رشوت دیتے ہیں:کارنیگی انسٹی ٹیوشن

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی

🗓️ 8 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

🗓️ 30 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے

شام کا عرب لیگ سے باہر ہونا عرب ممالک کے لیے باعث شرم ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب

بن گویئر نے کیا اپنی بے بسی کا اقرار

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کی داخلی سلامتی کے سربراہ بن گوبر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے